واشنگٹن: یوکرین میں جاری روسی فوجی مہم کے درمیان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس منگل کو روس کے صدر ولادیمر پوتن اور وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران ماسکو میں یوکرین کے حالات کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔
Published: undefined
اس سے پہلے روسی نائب وزیر خارجہ اینڈری روڈینکو نے کہا تھا کہ ماسکو میں انٹونیو گوٹیرس کے ساتھ ماریوپول اور ازووسٹل اسٹیل پلانٹ علاقے کے آس پاس کے حالات سے متعلق مسئلوں پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے پیر کو تصدیق کی کہ انٹونیو گوٹیرس کے ماسکو اور کیف کے دوروں کے دوران ماریوپول کے سلسلے میں بات چیت ہونے کی امید ہے۔
Published: undefined
روسی وزارت دفاع نے ازووسٹل میں فوجی مہم روکنے کا اعلان کیا۔ کیونکہ اگر جنگی علاقے میں شہری پھنسے ہوں تو وہاں سے نکل سکیں۔ انٹونیو گوٹیرس نے پچھلے ہفتے یوکرین میں ایسٹر تہوار کے موقع پر جمعرات سے اتوار تک چار دن کےلئے جنگ روکنے کی اپیل کی تھی، تاکہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا سکے۔
Published: undefined
اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس پوتن اور لاوروف کے ساتھ میٹنگ کے بعد یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور وزیر خارجہ دیمیترو کو لیبا کے ساتھ ساتھ مختلف اقوام متحدہ ایجنسیوں کے ملازمین کے ساتھ یوکرین کے لوگوں کو انسانی مدد بڑھانے پر بات چیت کرنے کے لئے کیف جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز