ریاض: متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان کل ہفتے کے روز ترکیہ کے ایک ورکنگ دورے پر استنبول پہنچے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بات کریں گے۔ امارات کی سرکاری پریس ایجنسی ’وام‘ نے بتایا کہ الشیخ محمد بن زاید آل نہیان کا ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوگان کے علاوہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور متعدد وزراء اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
Published: undefined
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے دورے کے دوران الشیخ محمد بن زائد آل نھیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی شامل ہے جس میں ’یو اے ای‘ کے نائب صدر الشیخ منصور بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور شاہی دربار کے وزیر الشیخ نہیان بن زاید آل نہیان اور زید بن سلطان آل نہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین الشیخ حمدان بن محمد بن زید آل نہیان بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔
Published: undefined
ترکیہ کے اس خصوصی دورے میں متحدہ عرب امارات کے شاہی دیوان کے خصوصی امور کے مشیر الشیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان کے علاوہ ملک کے صدر کے مشیر الشیخ سلطان بن حمدان بن محمد آل نھیان، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی الشامسی وزیر صنعت وٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر بھی موجود ہیں۔
Published: undefined
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ مارچ میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس سے 5 سال کے اندر غیر تیل کے درمیان تجارت کو 40 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے اور 2031ء تک ملازمت کے 25,000 نئے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ امارات کے صدر نے ترکیہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب حال ہی میں ترکیہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں صدر رجب طیب ایردوگان ملک میں تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined