دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے ملک میں کام کرنے والے 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیاہے۔ ’خلیج ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں راشد المکتوم نے کیا۔ امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم کے مطابق مستقل رہائش سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہے۔
Published: undefined
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کے پہلے گروہ کو یو اے ای کا گولڈن پرماننٹ ریزیڈینس ملنے پر وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے اس کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ ان افراد کی تعداد 2 ہزار 500 ہے۔دبئی کے حکمران کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو یو اے ای میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
Published: undefined
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ایسے سائنسدانوں اور قابلیت رکھنے والے افراد کا ملک ہے جو کچھ تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن راشد المکتوم نے شناخت و شہریت سے متعلق وفاقی ادارے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان تمام افراد کو پرماننٹ گولڈن ریزیڈنسی کارڈ دے دیں۔شیخ محمد بن راشد المکتوم کی موجودگی میں ابو ظہبی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران تمام 2 ہزار 500 افرد کو پرماننٹ گولڈن ریزیڈنسی دی گئی۔اس تقریب میں یو اے ای کی مستقل رہائش حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز