منیلا: فلپائن میں لوزون جزائرے کے بکول علاقے میں سمندری طوفان ’گونی‘ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 3 دیگر لاپتہ ہوگئے۔ یہ اطلاع فلپائن کے محکمہ شہری تحفظ کے شعبہ او سی ڈی نے دی ہے۔ او سی ڈی نے بتایا کہ شدید متاثرہ صوبہ البے میں نو افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ایک شخص کی موت صوبہ کٹانڈواینس میں ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ’گونی‘ کے 225-310 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی وجہ سے طوفان نے اتوار کی صبح 4:50 بجے لوزن جزیرے پر دستک دی۔
Published: undefined
او سی ڈی کے مطابق طوفان کے نتیجے میں 3.90 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ 3.45 لاکھ سے زیادہ افراد سرکاری سہولیات مراکز میں رہ رہے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے بکول کے علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ فلپائن کے 17 میں سے 12 علاقے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔ ’گونی‘ چند گھنٹوں میں کمزور پڑنے کے بعد لوزون کے مغربی علاقے سے گزرا۔ یہ کوئزون صوبہ اور منیلا سے بھی گزرے گا۔ یہ طوفان منیلا پہنچنے کے وقت کمزور پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد یہ بحیرہ جنوبی چین کا رخ کرے گا۔
Published: undefined
’گونی‘ طوفان اس سال فلپائن کو دستک دینے والا 18 واں طوفان ہے۔ قابل غور ہے کہ فلپائن میں ہر سال جون سے دسمبر تک کئی سمندری طوفان آتے ہیں جو سینکڑوں ہلاکتوں اور اربوں ڈالر کے املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز