مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ زیادہ تر ممالک میں سرکار اور عہدیداروں کے آن لائن اکاؤنٹس کی شناخت کرے گا۔
Published: 13 Feb 2021, 8:11 AM IST
ٹویٹر نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ’’ اگست 2020 میں ہم نے دو اضافی زمرے میں اکاؤنٹس کو وسعت دی ہے۔ پہلا اہم سرکاری عہدیداروں کے اکاؤنٹس اور دوسرا ریاست سے وابستہ میڈیا اداروں سے متعلق اکاؤنٹ۔ اس ابتدائی کارروائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں میں نمائندگی والے ممالک کے اکاؤنٹس شامل ہیں‘‘ ۔
Published: 13 Feb 2021, 8:11 AM IST
کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹویٹر 17 فروری سے جی 7 ممالک میں اس کو وسعت دے گا ۔ گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے پہلے مرحلے میں چین ، فرانس ، روس ، برطانیہ اور امریکہ کے آن لائن عام اکاؤنٹس کی شناخت کی تھی ۔ اگلے ہفتے دوسرے مرحلے میں کنیڈا ، کیوبا ، ایکواڈور ، مصر ، جرمنی ، ہونڈوراس ، انڈونیشیا ، ایران ، اٹلی ، جاپان ، سعودی عرب ، سربیا ، اسپین ، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کا پروگرام کر ے گا ۔
Published: 13 Feb 2021, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Feb 2021, 8:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز