انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پرافغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مغربی ممالک کے لئے کام کرنے والے افغانوں کو ترکی میں پناہ نہیں دے سکتے، ہمیں افغانستان میں یورپی یونین کے مشن کے مقامی ملازمین کو پناہ دینے کی درخواست ملی ہے۔
Published: undefined
ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے، یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی 5 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اس لیے مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔
Published: undefined
رجب طیب اردغان نے کہا کہ یورپی یونین کا ترکی سے زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے سربراہ یورپین کمیشن نے کہا تھا کہ تمام ممالک بالخصوص یورپی ممالک افغان مہاجرین کی میزبانی کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined