انقرہ: ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے کوشاں ہے جن میں مصر اور یونان بھی شامل ہیں۔ آقار نے یہ بات انقرہ میں وزارت دفاع کی جانب سے منعقد ایک سرگرمی کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔
Published: undefined
ترک وزیر دفاع نے زور دیا کہ انقرہ حکومت اپنے تمام پڑوسیوں کی جانب سے مماثل روش کی توقع رکھتی ہے تا کہ امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اتوار کے روز باور کرایا تھا کہ ترک سیاست دانوں کے منفی مواقف مصری اور ترکی عوام کے بیچ تعلقات کے عکاس نہیں۔
Published: undefined
شکری نے واضح کیا تھا کہ اگر مصر کو ترکی کی پالیسی میں تبدیلی اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت نظر آئی تو یہ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے تعلقات کا آغاز ہو گا۔
Published: undefined
مصری وزیر کے مطابق قاہرہ کے ساتھ بات چیت کے راستے کھولنے سے متعلق انقرہ میں موجود سیاسی شخصیات کے بیانات کافی نہیں بلکہ اس کا عملی مظاہرہ ناگزیر ہے۔ سامح شکری نے زور دیا تھا کہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی متوازن ہے، یہ کسی فریق کے ساتھ متصادم نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز