ترکی اور قطر کی کمپنیاں افغانستان میں ہوائی اڈے کے مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کرنے والی ہیں، اور اس سلسلے میں وہ طالبان کے ساتھ جلد ہی بات چیت کریں گی۔ ریاستی ٹی آر ٹی براڈکاسٹر نے بدھ کے روز ترکی کے صدر طیب اردغان کے حوالے سے یہ جانکاری دی۔ اردغان نے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران صحافیوں سے کہا کہ ’’قطر فریق نے نجی سیکٹر سے ایک نام مقرر کیا ہے۔ اسی طرح ترکی فریق نے اس ایشو پر ایک نام طے کیا ہے۔ یہ کمپنیاں ایک دوسرے کے ساتھ اور طالبان کے ساتھ بھی قطر میں بات چیت کریں گی۔‘‘
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ترکی کے صدر کے حوالے سے کہا کہ اگر مناسب حالات، خصوصاً سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے تو ترکی اور قطر کابل میں ہوائی اڈے کا انتظام دیکھیں گے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ ترکی اور قطر نے دوحہ کے اپنے سفر کے دوران 15 معاہدوں پر دستخط کیے، اردغان نے کہا کہ خلیجی ملک کے ساتھ ترکی کے دو فریقی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
مقامی اور عالمی ایشوز کے تئیں ترکی اور قطر کی پالیسیاں اوور لیپ ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترکی-قطر تعلقات کو جوڑنے سے علاقے کی سیکورٹی اور استحکام میں اہم تعاون ہوگا۔ اردغان نے یہ بھی کہا کہ اگر ترکی فلسطین کے تعلق سے ٹھوس قدم اٹھاتا ہے تو ترکی اسرائیل کے ساتھ رشتے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس شعبہ میں اپنی فلسطینی پالیسی کے بارے میں زیادہ حساس ہونے کی ضرورت ہے۔ یروشلم اور الاقصیٰ مسجد کے بارے یں زیادہ حساس ہونے کی ضرورت ہے۔ جیسے ہی ہم یہ حساسیت دیکھیں گے، ہم اپنے قدم آگے بڑھائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز