ماسکو: روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اطلاع ترکی میڈیا نے دی ہے، ترکی میڈیا کے مطابق روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے عالمی میدان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اب یہ ایک علاقائی طاقت کی ماہیت اختیار کر چکا ہے۔
Published: undefined
روسی دفتر خارجہ کی ڈپلومیسی اکیڈمی سے منسلک انسٹی ٹیوٹ برائے روز مرہ کے عالمی مسائل میں ”روس اور ترکی: کل، آج اور کل“ کے موضوع پر گول میز کانفرس منعقد ہوئی۔ جس میں انسٹی ٹیوٹ برائے روز مرہ کے عالمی مسائل کے منیجر اولیگ کارپووچ نے روس اور ترکی کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ترکی حالیہ ایام میں عالمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس بنا پر روس اور ترکی کے مابین تعاون نے عالمی تعلقات کے تناظر میں ایک اہم ایجنڈے کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔“
Published: undefined
اولیگ کار پووچ نے جنوبی قفقاز اور وسطی ایشیا میں اہم کردار اپنے سر لینے کا آغاز کرنے کی وضاحت کی، انہوں نے روس کے جدید ترکی تحقیقاتی مرکز کے منیجر امور گادجی یف نے بھی ترکی کے اپنے قومی مفادات کی روشنی میں کاروائیاں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
روس اور ترکی کے شام، لیبیا، قارا باغ معاملات کے حل کی کوششیں صرف کرنے پر توجہ مبذول کرنے والے گادجی یف نے دو طرفہ تعلقات کے اسٹریٹیجک سطح پر استوار ہونے کا بھی ذکر کیا۔ روز مرہ کے عالمی مسائل انسٹی ٹیوٹ یوریشیا ریسرچ سنٹر کے صدر علی مصطفی بے لی نے صدر رجب طیب ایردوان کا عزت و احترام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیب ایردوان ایک طاقتور لیڈر ہیں جو کہ خود مختار طریقے سے کاروائیاں کرنے کی جستجو میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined