این ڈی آر ایف کا چار رکنی کتوں کا اسکواڈ ترکیہ میں اپنے مشن کے لیے انمول رہا ہے کیونکہ بچاؤ ٹیمیں انجماد کے درجہ حرارت میں اجنبی زمین اور کنکریٹ کے ملبے کی موٹی تہوں کے ذریعے کام کرتی ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے ترکیہ کے نوردگی شہر، جو کہ 6 فروری کو 7.8 شدت کے زلزلے کے مرکز کے قریب ہے جس نے اس علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں ہزاروں افراد منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دب گئے تھے، این ڈی آر ایف کی ٹیم کے پاس "ٹھوس معلومات تھی کہ ایک زندہ بچ جانے والا شخص ملبے تلے دبا ہوا ہے۔
Published: undefined
ایسے موقع پر اسکواڈ میں شامل دو کتے رومیو اور جولی وہاں پہنچتے ہیں۔ لیبراڈور کی جوڑی نے ملبے میں سے اپنا راستہ سونگھا اور بھونکنے لگے، جس پر ٹیمیں مشینری لے کر آئیں اور ڈرلنگ شروع کر دی۔ گھنٹوں کی مشقت کے بعد وہ وہاں پہنچ گئے جہاں چھ سالہ بچی سانس لے رہی تھی جس کا نام بیرن ہے۔
Published: undefined
کولکتہ میں این ڈی آر ایف کی دوسری بٹالین سے منسلک دو لیبراڈور نے ٹیموں کو نوردگی، ترکیہ میں ملبے کے نیچے سے دو لڑکیوں کو زندہ نکالنے میں مدد کی ہے۔ ترکیہ میں امدادی کارروائیوں کے لئے ہندوستانی حکومت نے تین این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھیجی ہیں جن کا تعلق غازی آباد، کولکتہ اور وارانسی سے ہے۔ ٹیموں میں دو اور کتے ہیں جن کا نام ہنی اور ریمبو ہے۔ این ڈی آر ایف کے دستے نوردگی اور انتاکیا میں ملبے سے 45 لاشیں نکال چکے ہیں۔
Published: undefined
جبکہ بیرن کو 9 فروری کو بچایا گیا تھا اور نو سالہ میراے کراتاسکو اگلے دن باہر لایا گیا تھا۔ امدادی دستے نے اعتراف کیا کہ رومیو اور جولی کی وجہ سے ہی دونوں بچوں کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 9 فروری کو جب وہ ملبے میں تلاش کر رہے تھے تو رومیو رک گیا اور بھونکنے لگا۔ جولی بھی اس کے ساتھ شامل ہو گئی۔ گھنٹوں تلاش کے بعد، کنکریٹ میں سوراخ کرنے میں کامیاب ہوئے اور جب جاکر اس ملبے میں دبی ایک بچی کو باہر نکالا جو زندہ تھی۔ اگلے دن ایک اور زندہ بچ جانے والا ملا۔ وہ دونوں ٹھیک ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined