انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی کو 2023 سے بحیرہ اسود کے علاقوں سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کرنے کی توقع ہے۔ طیب ایردوآن نے کہا کہ ’’2023 سے بحیرہ اسود میں گیس کی پیداوار کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کوشش کی جا رہی ہے۔ سیاست اور معیشت کے لحاظ سے خطے کے سب سے طاقتور ملک ترکی سے جو لوگ دوستی کریں گے، وہ ہمیشہ منافع کمائیں گے۔
Published: undefined
طیب ایردوآن نے کہا کہ بحیرہ اسود میں گیس کی پیداوار شروع ہونے سے ترکی کی اپنی بیرونی فراہمی پر انحصاریت کم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پابندیوں، دھمکیوں، بلیک میل کے ذریعہ سے ہمیں روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ کچھ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
Published: undefined
طیب اردوگان نے جون کے آغاز میں کہا تھا کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 135 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ گیس کے ذخیرہ کے ساتھ ایک نیا گیس کاعلاقہ تلاش کیا ہے۔ ان کے مطابق بحیرہ اسود پٹی پر کل گیس کا ذخیرہ تقریباً 500 ارب کیوبک میٹر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز