انقرہ: انقرہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد ’شاکر اوزکن ترنولر‘ کو تل ابیب میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا ہے۔ ترکی کے ’ٹی آر ٹی‘ چینل نے اس کی اطلاع دی۔ چینل کے مطابق چار سالوں میں اسرائیل میں یہ پہلا ترک سفیر ہے۔ وہیں، اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے حال ہی میں اپنی حکومت کی طرف سے ترکی میں ملک کے نئے سفیر کے طور پر ’ایریت للیان‘ کی تقرری کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
لیپڈ نے انقرہ میں اپنے سفیر کی تقرری کو ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی طرف ایک اہم قدم قرار دیاتھا۔ للیان دو سال سے انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کی انچارج رہے تھے ۔ واضح رہے چار سال قبل اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کے بعد اگست میں ترکی اور اسرائیل نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اتفاق کیا تھا۔
Published: undefined
سنہ 2018 میں امریکی سفارت خانہ القدس میں کھولا گیا تو فلسطینیوں نے احتجاج شروع کردیا۔غزہ کی پٹی کی سرحد پر احتجاج کے دوران صہیونی فورسز نے 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ترکی اور اسرائیل میں بھی تعلقات خراب ہو گئے اور دونوں ملکوں نے اپنے اپنے سفیر واپس بلا لئے تھے۔ حالیہ عرصہ میں توانائی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ایک بڑی علامت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined