عالمی خبریں

ترکی اور ایران نے اسرائیل کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد کی اپیل کی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مسلم برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصور سوشل میڈیا</p></div>

تصور سوشل میڈیا

 

انقرہ/تہران: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مسلم برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

اردگان اور رئیسی نے جمعہ کو فون پر بات کی اور اس ہفتے کے شروع میں مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حملے کے بعد سے کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، اردگان نے فلسطین میں مسجد اقصیٰ کے احاطے پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف عالم اسلام کو متحد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تشدد کے نئے سرپل کو روکنے کے لیے تمام فریقین کا متحد ہوکر رہنمائی کرنے کے پہل کرنا فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے بین الاقوامی فورمز بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوام متحدہ میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے رئیسی سے کہا کہ ان کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ یورپ کے متعدد شہروں میں، خاص طور پر ترکی سفارت خانوں کے سامنے مقدس قرآن پاک کو جلائے جانے کے خلاف احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

Published: undefined

وہیں رئیسی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کیے گئے ’’جرائم‘‘ خاص طور پر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملے اور مقدس مقام کی ’’بے حرمتی‘‘ کی مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیل کی ’دشمنی‘ سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کرنے کے لئے او آئی سی کا ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ انہوں نے شام اور لبنان کے خلاف اسرائیل کی حالیہ ’’حارحانہ کارروائیوں‘‘ کی بھی مذمت کی اور اسرائیل کے اس طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم ممالک کے درمیان زیادہ اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined