عالمی خبریں

فروری میں ٹرمپ پر مواخذے کی سماعت شروع کرنے کی قرارداد

امریکی سینیٹ (ایوان بالا) میں اقلیتی رہنما مچ میک کونیل نے فروری میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کی قرارداد پیش کی

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images
امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images Joe Raedle

واشنگٹن: امریکی سینیٹ (ایوان بالا) میں اقلیتی رہنما مچ میک کونیل نے فروری میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کی قرارداد پیش کی۔

Published: undefined

ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر گذشتہ ہفتے 6 جنوری کو دنگا بھڑکانے کے الزام میں امریکہ ایوان بالا میں گزشتہ ہفتہ مواخذے کی تحریک چلائی گئی تھی۔ ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل ہل میں مظاہرین کے پہنچنے سے قبل انہوں نے جو تقریر کی تھی وہ سراسر مناسب تھی ۔ حامی کانگریس کو صدر جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی تصدیق سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Published: undefined

میک کونیل نے جمعرات کو کہا کہ سابق صدر ٹرمپ کے پاس مواخذے سے متعلق 28 جنوری کو ہونے والی سماعت کے لئے سابق صدر ٹرمپ کے پاس 4 فروری کو مواخذے کا جواب دینے کے لئے اس دن سے ایک ہفتہ کا وقت ہے۔ میک کونیل کے دفتر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ، "ایوان بالا کی پری ٹرائل بہت مختصر ہوگی۔

Published: undefined

سابق صدر کے پاس ایک ہفتہ ہوگا۔ وہ 11 فروری تک پری ٹرائل کے بارے میں اپنا مختصر بیان پیش کر سکیں گے۔ مجم وعی طور پر ٹرمپ کے پاس جواب دینے کے لئے 14 دن باقی ہیں۔ ایوان اس پر دو روز میں 13 فروری تک جواب دے گا۔ انہوں نے یہ قرارداد سینیٹ کے چیف لیڈر چک شومر کو بھیجوا دی ہے۔

Published: undefined

متعدد ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایک کانفرنس کال پر ریپبلکن ساتھیوں سے کہا کہ ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا کے ایڈوکیٹ بٹ بوؤرز کو اپنے مواخذے کی پیروی کے لئے منتخب کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined