واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ہونے والے مشتعل احتجاج و مظاہرہ کے درمیان کہا ہے کہ لوگوں کو گھر اور سڑکوں پر محفوظ رہنے کا حق ہے اور انہوں نے تشدد نہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے مانا کہ جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ تھا۔
Published: 31 May 2020, 10:11 AM IST
ٹرمپ نے ہفتہ کو فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سینٹر میں کہا کہ ’’ہماری انتظامیہ ہمیشہ تشدد، تباہی و بربادی کے خلاف کھڑی رہے گی۔ ہم جارج فلائیڈ کے خاندان کے ساتھ، پرامن مظاہرین اور قانون پر عمل کرنے والے شہری کے ساتھ کھڑے رہیں گے‘‘۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بنیاد پرست بائیں بازو گروپ لوٹ اور ڈاکہ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس طرح یہ گروپ جارج فلائیڈ کی یادوں کو بدنام کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ’’مینو پولس کی سڑکوں پر جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ تھا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس نے پورے ملک میں امریکیوں کو غصے اور غم و اندوہ سے بھر دیا ہے۔ اس وقت سڑکوں پر جو ہو رہا ہے وہ انصاف یا امن نہیں ہے۔‘‘
Published: 31 May 2020, 10:11 AM IST
قابل غورہے کہ ایک سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائیڈ کی پیر کو مینو پولس شہر میں موت ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں لائیڈ کی گردن پرایک افسر کو گھٹنے رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے کچھ دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی تھی ۔ جارج کی موت کے بعد سے مینوپولس شہر میں تشدد بھڑکنے کے بعد مشتعل احتجاج و مظاہرے شروع ہوگئے۔
Published: 31 May 2020, 10:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 May 2020, 10:11 AM IST