واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس باکسر نے 1000 گز کے فاصلے کے اندر پرواز کرنے والے اور کئی بار انتباہ کو نظر انداز کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرون سے امریکی جنگی جہاز کو خطرہ تھا۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ڈرون سے امریکی جنگی جہاز اور اس کے عملے کو خطرہ تھا اور اسے مار گرایا جانا ایک دفاعی اقدام تھا۔
Published: undefined
بعد ازاں، پینٹاگن کے چیف ترجمان جوناتھن ہاف مین نے ایک بیان میں کہا کہ یو ایس ایس باکسر نے آبنائے ہرمز میں معمول کی گشت کے دوران مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈرون کو مار گرایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے، ’’غیر انسانی ڈرون یو ایس ایس باکسر کے پاس پہنچا تھا۔ جنگی جہاز یو ایس ایس باکسر نے اپنے اور اپنے عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ڈرون کے خلاف دفاعی کارروائی کی۔
Published: undefined
دریں اثنا، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایا، ’’ہمارے پاس ڈرون کے کھونے کے سلسلے میں کوئی معلومات نہیں ہے‘‘۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، ایران نے ایک ماہ قبل 19 جون کو آبنائے ہرمز میں ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined