امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے منفرد انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وقت وقت پر وہ اپنی حرکتوں سے لوگوں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے اسی منفرد انداز کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس مرتبہ وہ کچرا والا ایک ٹرک چلاتے ہوئے نظر آئے۔ بدھ کو ایک ریلی کے لیے ٹرمپ کچرے کا ٹرک ڈرائیو کرکے وِسکانسن پہنچے۔ وہ چمکیلی کنسٹرکشن جیکٹ پہنے ہوئے تھے اور ٹرک پر سوار ہوکر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔
اس دوران انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا "آپ کو میرا کچرا ٹرک کیسا لگا؟ یہ ٹرک کملا اور جو بائیڈن کے اعزاز میں ہے"۔ انہوں نے آگے کہا "جو بائیڈن کا بیان حقیقت میں توہین آمیز ہے۔"
Published: undefined
دراصل ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ قدم صدر جو بائیڈن کے ذریعہ ٹرمپ حامیوں کو 'کچرا' کہے جانے کے بعد آیا ہے۔ بائیڈن نے یہ تبصرہ تب کیا تھا جب نیویارک میں میڈیسن اسکوائر گارڈن کی ریلی کے دوران ٹرمپ حامی کامیڈین ٹونی ہنچکلف نے متنازع بیان دیا تھا، جس میں پیورٹو ریکو کو 'آئی لینڈ آف گاربیج' بتایا گیا تھا۔ ٹونی ہنچکلف کے اس بیان کی ڈیموکریٹس اور اہم لاطینی طبقہ نے شدید مذمت کی تھی۔ خاص طور پر پنسلوانیہ جیسے سوئنگ اسٹیٹ میں پیورٹو ریکو کے باشندہ اہم ووٹر گروپ ہیں۔
بائیڈن نے منگل کو پیورٹوریکن طبقہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے وقار اور تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا "میں اس پیورٹوریکن کو نہیں جانتا جنہیں میں جانتا ہوں… یا پیورٹوریکو جہاں میں ہوں، میرے ہوم ٹاؤن میں، وہ اچھے، مہذب اور قابل احترام لوگ ہیں۔"
Published: undefined
صدر بائیڈن نے آگے کہا تھا "وہاں صرف ان کے حامیوں کو ہی کوڑا کچرا پھیلاتے ہوئے دیکھتا"۔ حالانکہ بائیڈن اس تبصرہ کے بعد تب گِھر گئے جب سرکاری بیان سے لفظ 'کچرا' ہٹا دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس کو لے کر ڈیموکریٹس اور جو بائیڈن کی جم کر تنقید کی گئی۔
Published: undefined
اس پورے واقعہ کے بعد سیاسی طور پر بیان بازی کا دور شروع ہو گیا۔ ٹرمپ کا کچرا ٹرک پر سوار ہونا علامتی طور سے بائیڈن کے بیان کا جواب مانا جا رہا ہے۔ یہ ٹرمپ کا انداز ہے جس میں وہ اپنے حامیوں کو متحد کرنے اور توجہ مبذول کرنے کے لیے نئی نئی حکمت عملی اپناتے ہیں۔ ٹرمپ گزشتہ کچھ دنوں پہلے ویٹر کے طور پر بھی نظر آئے تھے، جب وہ ایک برگر ریستوراں میں برگر پیش کر رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا