واشنگٹن: امریکہ نے منگل کے روز مختلف ’دہشت گرد‘ تنظیموں اور ان کے مددگاروں پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے جن میں فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے منسلک افراد بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ، القاعدہ اور داعش سمیت دیگر تنظیموں سے وابستہ کئی افراد کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
امریکہ کے محکمہ خزانہ کی طرف سے یہ پابندیاں نائن الیون کی 18 ویں برسی کے موقع پر لگائی گئی ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا ہدف حماس، القاعدہ، داعش اور ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب سے منسلک 15 افراد شامل ہیں۔ یہ پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک نئے انتظامی حکم نامے کے تحت لگائی گئی ہیں۔
Published: undefined
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ محسود کی قیادت میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان بھر میں متعدد ہلاکت خیز حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان کا سربراہ امریکہ اور افغانستان کی فورسز کے خلاف لڑنے پر یقین رکھتا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک بھر میں اپنے دہشت گرد حملوں میں ہزاروں افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر خزانہ سٹیو منوچن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نائن الیون کے حملوں کے بعد سے امریکی حکومت نے اپنی انسداد دہشت گردی سے متعلق کوششوں کو مستقلاً ابھرتے ہوئے خطرات پر مرکوز کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انسداد دہشت گردی کے انتظامی حکمنامے نے ہمارے اختیارات کو تقویت فراہم کی جس سے ہم دہشت گرد گروہوں کے مالی امور اور ان کے لیڈروں کو ہدف بنا سکتے ہیں۔
Published: undefined
جن افراد پر پابندیاں لگی ہیں ان میں ترکی میں مقیم حماس کے مالی امور کے سربراہ ظاہر جبرین اور قدس فورس کے چیف سعید آزادی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ برازیل میں مقیم القاعدہ کا رکن اور ملاوی کا باشندہ بھی شامل ہے جو داعش کی افغانستان میں شاخ کے لیے بھرتیاں کرتا ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلپائن میں مقیم داعش سے منسلک ایک کارندہ بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ افراد کے ساتھ ساتھ کئی ایکس چینج ہاؤسز اور جنوبی ترکی میں ایک جیولری کمپنی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پابندیوں کا مطلب یہ ہے کہ اس حکم نامے کی زد میں آنے والوں کی امریکا میں موجود جائیدادیں ضبط کی جا سکتی ہیں اور امریکیوں کو عمومی طور پر ان کے ساتھ کاروبار کرنے کی ممانعت ہو گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز