واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹسٹنگ سست کیوں کی گئی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش مندی کے لحاظ سے اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔
Published: undefined
نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹسٹ کی تعداد کم کرنے کا آخر کیوں کہا گیا، جب ماہرین تجویز کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتہ کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینا ہوں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کی شب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ مہربانی کر کے ٹسٹ کرنے کا عمل ہی سست کردیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined