واشنگٹن: امریکہ کی گرینڈ جیوری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لئے رقم کی ادائیگی کے معاملے میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ٹرمپ پر نیویارک کے مین ہیٹن کی ایک گرینڈ جیوری نے فرد جرم عائد کی ہے اور امریکی تاریخ کا یہ ایسا پہلا واقعہ ہے کہ کسی موجودہ یا سابق صدر کو فوجداری الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Published: undefined
گرینڈ جیوری کی طرف سے 76 سالہ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد کرنا ان کے کاروبار، سیاسی اور ذاتی معاملات کی برسوں کی تحقیقات کے بعد ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ اس سے ان کے ناقدین کو سرخ رو ہونے کا موقع ملے گا، جو کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا اور دھوکہ دہی سے اعلیٰ ترین منصب تک جانے کا راستہ اختیار کیا۔
مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر 2016 کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایک فلم اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنی زبان بند رکھنے کے لیے رقم کی ادائیگی کے سلسلے ٹرمپ کے مبینہ کردار کی تفتیش کر رہا ہے۔
Published: undefined
استغاثہ کے مرکزی گواہ ٹرمپ کے سابق فکسر مائیکل ڈی کوہین ہیں، جنہوں نے ڈینیئل کو اپنی زبان بند رکھنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ کوہن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے انہیں ڈینیئلز کی خاموشی خریدنے کی ہدایت کی تھی اور یہ کہ ٹرمپ اور ان کے خاندانی کاروبار ’ٹرمپ آرگنائزیشن‘ نے تمام معاملے کو چھپانے میں مدد کی۔
Published: undefined
کمپنی کے داخلی ریکارڈ نے ادائیگیوں کو قانونی اخراجات قرار دیتے ہوئے ان کی غلط شناخت کی جس سے ادائیگیوں کے مقصد کو چھپانے میں مدد ملی۔ چونکہ اس ملک کی سیاسی تاریخ میں اس سے قبل کسی بھی صدر کو مجرمانہ الزامات عائد کیے جانے کا سامنا نہیں ہوا، لہذا اس فیصلے سے ملک بھر میں ہلچل پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا جس کے اثرات امریکہ کے سیاسی نظام پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز