امریکی صدارتی انتخابات میں مقابلہ سخت اور قریبی ضرور نظر آ رہا ہے لیکن جیسے جیسے گنتی آگے بڑھتی جا رہی ہے اور نتیجے سامنے آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے جو بائڈن اپنی بڑھت کھوتے جا رہے ہیں اور صدر ٹرمپ آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ امریکی انتخابات میں کامیاب امیدوار کو کم ازکم 270 ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں۔ ٹرمپ اگر کامیاب ہوتے ہیں تو وہ امریکہ میں دو مرتبہ کے اقتدار میں رہنے کے رجحان کو جاری رکھیں گے۔ جن ریاستوں میں گنتی جاری ہے وہاں سے ملنے والے رجحان ٹرمپ کے حق میں نظر آ رہے ہیں۔
Published: 04 Nov 2020, 12:42 PM IST
امریکہ کے انتخابات میں فلوریڈا، ٹیکساس اور پینسلوینیا کاجیتنا بہت اہم تسلیم کیا جاتا ہے۔ فلوریڈا اور ٹیکساس جیتنے کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ امریکہ کےصدر منتخب ہو جائیں گے۔ ویسے ابھی حتمی نتائج کا انتظار ہے اور حتمی نتائج آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ دونوں ہی امیدوار ابھی بھی اپنی جیت کا دعوی کر رہے ہیں۔ اگر کسی قانونی جنگ میں معاملہ نہیں پڑا تو اگلے کچھ گھنٹوں میں تصویر صاف ہو جائے گی۔
Published: 04 Nov 2020, 12:42 PM IST
امریکہ کے انتخابات میں فلوریڈا، ٹیکساس اور پنسلوینیا کا جیتنا بہت اہم تسلیم کیا جاتا ہے۔ فلوریڈا اور ٹیکساس جیتنے کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ ویسے ابھی حتمی نتائج کا انتظار ہے اور اس میں وقت لگ سکتا ہے۔دونوں ہی امیدوار اب بھی اپنی جیت کا دعوی کر رہے ہیں۔ اگر کسی قانونی جنگ میں معاملہ نہیں پڑا تو اگلے کچھ گھنٹوں میں تصویر صاف ہو جائے گی۔
Published: 04 Nov 2020, 12:42 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Nov 2020, 12:42 PM IST
تصویر: پریس ریلیز