وزیراعظم نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور اس دوران امریکی صدر نے مسٹر مودی کو جی۔7 گروپ کی امریکہ میں ہونے والی اگلی میٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی۔
Published: undefined
مسٹر ٹرمپ نے جی۔ 7 کی صدارت امریکہ کو ملنے کا ذکر کرتے ہوئے گروپ میں توسیع کرنے کی امید ظاہر کی، جس سے کہ اس میں ہندوستان سمیت کچھ دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مسٹر مودی کو امریکہ میں ہونے والی جی۔7 گروپ کی آئندہ میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
Published: undefined
مسٹر مودی نے صدر ٹرمپ کی تخلیقی اور دور اندیش سوچ کی ستائش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ گروپ کی توسیع کووڈ کے بعد کی دنیا کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کامیابی کے لئے کام کرنے میں خوشی محسوس ہوگی۔
Published: undefined
وزیراعظم نے امریکہ میں جاری احتجاج و مظاہروں پر فکر کا اظہار کیا اور صورتحال کا جلد حل نکلنے کی نیک خواہشات دیں۔ دونوں لیڈروں نے کورونا وبا سے پیدا صورتحال، ہند۔ چین سرحد پر صورتھال اور عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او میں اصلاحات کی ضرورت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
صدر ٹرمپ نے اپنے گزشتہ فروری کے دورہ ہند کا ذکر کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ دورہ کئی معاملوں میں تاریخی اور یادگار رہے گا۔ اس سے دو فریقی تعلقات میں نئے سنگ میل قائم ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز