امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ایک مرتبہ پھر کورونا وبا کے لئے چین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے لئے چین کو ذمے دار ٹھہراتے ہوئے چین کا احتساب کرنا چاہیے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا ۔
Published: undefined
اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں مسٹر ٹرمپ نے چین پر وائرس کو اپنے ملک سے نکلنے کا موقع دینے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں پوری دنیا انفیکشن کا شکار ہوئی۔ اقوام متحدہ کو چین کے رخ پر اس کا احتساب کرنا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے خطاب میں چین پر الزام لگایا کیا کہ جب ووہان میں 2019 میں وائرس سامنے آیا تو چین نے صرف اپنے مفادات کے تحفظ کا خیال رکھا اورچینی حکومت یہاں تک کہ موجود عالمی ادارہ صحت نے بھی یہ دنیا کو غلط معلومات فراہم کیں کہ وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی کی کوئی شہادت نہیں ملی۔ مسٹر ٹڑمپ نے کہا کہ اسی پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اس کے بعد ایک اور جھوٹ یہ بولا گیا کہ جن لوگوں میں وائرس کی علامات نہیں ان سے کوئی وائرس نہیں پھیلتا۔
Published: undefined
چین نے بہر حال امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے وبا سے متعلق ہمیشہ ’واضح اور شفاف‘ رویہ اختیار کیا۔
Published: undefined
مسٹرٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پربھی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ چین پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر تا آیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز