عالمی خبریں

ٹم والز ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نائب صدارتی امیدوار ہوں گے، کملا ہیرس کا اعلان

امریکہ کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کو اپنا نائب قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>کملا ہیرس، ٹم والز / Getty Images</p></div>

کملا ہیرس، ٹم والز / Getty Images

 
JIM WATSONCHRIS KLEPONIS

واشنگٹن: امریکہ کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کو اپنا نائب قرار دیا۔ امریکہ کی موجودہ نائب صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے پنسلوینیا میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔

حال ہی میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارت کے لیے پارٹی کی امیدوار بننے کے لیے ضروری ڈیموکریٹک ڈیلیگیٹ ووٹ حاصل کیے تھے، جس کے بعد حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی نے ہیرس کو باضابطہ طور پر صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار قرار دے دیا۔

Published: undefined

جن دیگر ڈیموکریٹ شخصیات کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ان میں ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارک کیلی، مشی گن کے گورنر گریشن وٹمر، گورنر کنٹاکی اینڈی بیشئیر اور وزیر آمدورفت پیٹ بڈا جج کے نام بھی شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو لسٹ مختصر رہ کر صرف دو ناموں تک محدود کر دی گئی تھی اور وہ ٹم والز اور پنسلوینیا کے گورنر جوش شیپیرو تھے۔

پنسلوینیا اور منی سوٹا پانسہ پلٹنے والی 6 اہم ترین ریاستوں میں سے تصور کی جاتی ہیں۔ دیگر میں ایری زونا، مشی گن، نیواڈا اور وسکونسن شامل ہیں۔ ان 6 کی 6 ریاستوں میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ بائیڈن صدارتی امیدوار ہوتے تو سروے کے مطابق ٹرمپ ان میں سے کئی میں بآسانی شکست دے کر صدارتی انتخاب جیت لیتے۔

Published: undefined

ٹم والز کا دیہی پس منظر ان کے لیے مددگار ثابت ہوا۔ والز دیہی اور شہروں کے مضافاتی علاقوں میں اپنا گہرا اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور کملا ہیرس اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف استعمال کرنا چاہتی ہیں۔

ٹم والز نے سن 2006 میں سیاست کا آغاز زیرک ری پبلکن رکن کانگریس کو دیہی حلقے میں ہرا کر کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں سفید فام ورکنگ کلاس دیہی ووٹرز کو اپنی جانب کھینچنے کا چیمپئن سمجھا جاتا ہے اور یہی ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی مضبوط مرکز تصور کیے جاتے ہیں۔

Published: undefined

ٹم والز ریاست نبراسکا میں پلے بڑھے اور وہ ایک چھوٹے سے قصبے میں 20 سال تک سوشل اسٹیڈیز کے ٹیچر رہے اور اسکول ٹیچر ہی سے شادی کی۔ والز نے آرمی نیشنل گارڈ میں 24 برس فرائض بھی انجام دیے تھے۔

یہی نہیں، ٹم والز ماحول دوست سیاستدان کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں اور اس لحاظ سے بھی کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عجیب الخلقت مخلوق کا نام دے کر امریکہ بھر میں خود کو کئی ماہ سے سرخیوں کا مرکز بنایا ہوا ہے اور اب عجیب الخلقت مخلوق میں ٹرمپ کے ساتھ انہوں نے ریپبلکن نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس کو بھی شامل کر دیا ہے، عجیب الخلقت کا ٹیگ اس قدر مشہور ہوا ہے کہ خود کملا ہیرس نے بھی ٹرمپ اور وینس کو عجیب الخلقت کہنا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined