ماسکو: یوکرین نے پیر کی صبح روس کے اندر دو فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ کئے جس میں تین روسی فوجیوں کی موت اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ سوویت ساختہ جیٹ ڈرونز نے لمبی دوری پر پر وار کرنے والے طیاروں کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں ماسکو کے قریب ریازان کے علاقے میں ’’ڈائگلیوو‘‘ ہوائی اڈہ علاقہ اور سیراٹوف کے علاقے میں انجیلس ہوائی اڈہ علاقے کو نشانہ بنایا۔
Published: undefined
روسی فضائی دفاع نے نچلی پرواز کرنے والے یوکرینی ڈرون کو روک دیا، لیکن ڈرون کے ٹکڑوں کے گرنے اور پھٹنے سے فضائی حدود میں موجود دو طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے اس نایاب حملے میں تکنیکی عملے کے تین روسی فوجی ہلاک اور مزید چار فوجی زخمی ہوئے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی درست فضائی اور سمندری ہتھیاروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر حملہ کیا، 17 اہداف کو نشانہ بنایا اور ریل کے ذریعے جنگی علاقوں میں یوکرین کے ذخیرے،غیر ملکی سپلائی والے ہتھیار، فوجی سازوسامان اور گولہ بارود کی منتقلی کو متاثر کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined