عالمی خبریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہید

وزارت نے گزشتہ روز دیر گئے ایک بیان میں کہا، "مشرقی یروشلم کے ضلع سلوان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک 20 سالہ فلسطینی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔"

فلسطین
فلسطین تصویر GettyImages

غزہ: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ اطلاع فلسطین کی وزارت صحت نے دی ہے۔ وزارت نے گزشتہ روز دیر گئے ایک بیان میں کہا، "مشرقی یروشلم کے ضلع سلوان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک 20 سالہ فلسطینی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔"

Published: undefined

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور 17 سالہ فلسطینی بھی بیت لحم کے قریب واقع شہر حسینی میں مارا گیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں کیونکہ فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم کے ساتھ مغربی کنارہ بھی حوالے کیا جائے تاکہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست تشکیل دے سکیں۔

Published: undefined

جبکہ اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے اعتراضات کے باوجود فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی ادارے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined