چین اور امریکہ کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے دنیا میں دوسری سرد جنگ شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کردیا۔ ان کے مطابق یہ دوسری سرد جنگ پہلی سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔
Published: undefined
ایک ہسپانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ہنری کسنجر نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا دونوں ملکوں کے پاس ایک جیسے معاشی وسائل ہیں جو پہلی سرد جنگ کے دوران نہیں تھے۔
Published: undefined
یاد رہے پہلی سرد جنگ 1940 کی دہائی کے وسط سے شروع ہوکر 1990 کی دہائی کے اوائل تک امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان جاری رہی تھی۔
Published: undefined
ہنری کسنجر نے کہا کہ دو بڑی اقتصادی طاقتیں اب ایک دوسرے کی حریف میں بدل چکی ہیں۔ چین کی جانب سے مغرب کی طرف رخ کرنے کا انتظار کرنا جائز نہیں ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان ’’نئی سرد جنگ‘‘ کا آغاز پوری دنیا کے لیے تباہی کا باعث ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کسنجر نے اس سے قبل بھی ’’چین امریکی تنازع‘‘ کی سنگینی کے متعلق خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ تنازع انسانیت کو درپیش سب سے بڑے چیلنج میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
یاد رہے تائیوان کے جزیرہ کا معاملہ ہو ، غبارے یا ٹک ٹاک کے ذریعے جاسوسی کا معاملہ ہو چین اور روس کے مابین بڑھتے تعلقات پر امریکی بے چینی میں اضافہ ہو ۔ حال ہی میں چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز