عالمی خبریں

انڈونیشیا کی نابینا، حجاب پوش لڑکی کی آواز نے امریکی پروگرام میں سحر طاری کر دیا

جج سائمن کوول ان کی پرفارمنس سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ’گولڈن بزر‘ دبا دیا، جو امیدواروں کو لائیو پرفارمنس کے لیے نامزد کرنے کا اشارہ ہوتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

انڈونیشیا کی ایک نابینا لڑکی نے ’امریکہ گاٹ ٹیلنٹ‘ میں اپنی پیشکش سے ججوں اور سامعین کو مسحور کر دیا۔ 17 سالہ پوتری آریانی نے اسٹیج پر اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا اور ’گولڈن بزر‘ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

Published: undefined

پوتری آریانی نے پہلے اپنا ایک گانا گایا، جس کے اختتام پر میزبان اور جج سائمن کوول اپنی کرسی سے اٹھ کر اسٹیج کی طرف بڑھے اور اپنا تعارف پوتری سے کرایا۔ ان کی درخواست پر، کیونکہ وہ پوتری کی آواز سے بہت لطف اندوز ہوئے تھے، پوتری نے ایک اور گانا پیش کیا۔

Published: undefined

پوتری نے اس کے بعد مشہور گلوکار ایلٹن جان کا گانا ’سوری سیمز ٹو بی دا ہارڈسٹ ورڈ‘ کا انتخاب کیا جس کے بعد پرجوش سامعین نے کھڑے ہو کر انہیں داد دی جن میں سے اکثر اس کی پرفارمنس سے متاثر ہوکر رو پڑے۔

Published: undefined

جج سائمن کوول ان کی پرفارمنس سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ’گولڈن بزر‘ دبا دیا، جو امیدواروں کو لائیو پرفارمنس کے لیے نامزد کرنے کا اشارہ ہوتا ہے۔ کوول نے آریانی کی آواز کو ’زبردست‘ قرار دیا۔ ’بہت سے لوگ فرشتوں پر یقین نہیں رکھتے، لیکن میرے خیال میں ابھی ایک ہمارے اسٹیج پر آیا ہے۔ آپ ایک سپر اسٹار ہیں۔‘

Published: undefined

این بی سی کے مطابق، جو شو کو نشر کرتا ہے، آریانی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے پہلے ججوں کو بتایا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ اپنا گلوکاری کا کیریئر شروع کریں، اور وہ (امریکی گلوکارہ) وٹنی ہیوسٹن کی طرح دنیا کی سب سے بڑی دیوا بننا اور گریمی ایوارڈ جیتنا چاہتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined