قاہرہ: مصر میں ایک مسجد کے اندر رقص اور گانے کی محفل منعقد کیے جانے کے شرمناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں پر اس کے خلاف سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ عوامی حلقوں نے مسجد میں متنازع پارٹی منعقد کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرم کارکنوں نے ولادت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر قاہرہ کی سلطان ابو العلہ مسجد کے اندر ایک پارٹی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دف کے ساتھ موسیقی کا کنسرٹ اور لوگوں کو محو رقص دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں گانے گائے گئے اور حاضرین نے گلوکاروں کی موسیقی جھوم جھوم کر سنی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
Published: undefined
دوسری جانب مصری وزارت اوقاف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مسجد کے منتظمین اور متنازع پارٹی منعقد کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ مذہبی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد مختار جمعہ کی ایک یادداشت کی بنیاد پر وزیر اوقاف نے سلطان ابو العلا مسجد کے امام عمرو سید النجار ، الشیخ ایمن ابراہیم محمد عبدالرحمن، بولاق اور زمالک کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز