واشنگٹن: امریکہ کی فوج چین اور روس کی وجہ سے مسلسل بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ایک جامع جنگی حکمت عملی تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سی این این نے ہفتے کو اپنی ایک رپورٹ میں امریکی دفاع ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
رپورٹ میں امریکی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بحر اوقیانوس میں چین اور روس کی جارحانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے ایک نئی جنگی حکمت عملی تیار کی جائے گی جس کے تحت امریکی فوج کے اعلی افسران کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ امریکی فوجی افسران عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی تیاری کریں گے۔
Published: undefined
امریکہ کی اس نئی جنگی حکمت عملی کے تحت سائبر حملوں، بحیرہ بالٹک اور آرکٹک میں روس کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے علاوہ ، بحیرہ جنوبی چین میں چین کی مستحکم ہوتی حیثیت سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ امریکہ کی جنگی حکمت عملی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی نگرانی میں ، آرمی کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملے کی زیر صدارت ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز