واشنگٹن: امریکہ نے میانمار میں گز شتہ ہفتے تختہ پلٹ کر جمہوری طور سے منتخب حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے فوجی حکام پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز میانمار کے فوجی حکام پر پابندی کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی منظوری دی۔ ان پابندیوں کے تحت میانمار کے فوجی لیڈروں، ان کے افراد خاندان اور ان سے وابستہ تمام کاروبار کو نشانہ بنایا جائے گا۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی امریکہ میں رکھے گئے میانمار کے ایک ارب ڈالر کے سرکاری فنڈ تک ان کی رسائی کو روکنے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس ہفتے پابندیوں کے دائرے میں آنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی۔ جبکہ میانمار کے چند فوجی لیڈران روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی وجہ سے پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔
Published: undefined
واضح ر ہے کہ میانمار میں تختہ پلٹ کے خلاف مظاہرے کے دوران ایک خاتون کے سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد امریکہ نے یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ منگل کے روز اس خاتون کو اس وقت گولی لگی تھی، جب پولیس کے جوان مظاہرین کو واٹر کینن اور ربڑ کی گولیاں چلا کر اور فائرنگ کرکے منتشر کرنے کی کوشش رہے تھے۔
Published: undefined
میانمار فوج کی طرف سے میں ایک مقام پر پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی اور رات کے وقت کرفیو نافذ ہونے کے باوجود ہزاروں افراد گزشتہ ہفتے کے تختہ پلٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ اس دوران متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کیونکہ پولس نے طاقت کے استعمال میں اضافہ کیا ہے اور جھڑپیں ہورہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined