کابل: افغانستان میں امریکہ کی 20 سالہ موجودگی کا اختتام ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کے آخری تین طیاروں نے بھی پیر کے روز دیر رات گئے کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھری۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے آخری تین سی-17 طیاروں نے 30-31 اگست کی نصف شب کو حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری اور اس کے ساتھ ہی افغانستان میں امریکی فوجی مہم کا اختتام ہو گیا۔
Published: 31 Aug 2021, 8:40 AM IST
نیوز ویک کے ایڈیٹر نوید جمالی نے ٹوئٹر کر کے کہا کہ آخری طیارے نے پرواز بھر لی ہے اور جنگ کا اختتام ہو گیا ہے۔ وہیں سی این این کے صحافی نے کہا کہ امریکہ کے آخری سی-17 طیاروں نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھر لی ہے۔ یہ افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کا اختتام ہو سکتا ہے۔ وہیں، آر ٹی کے مراد گزدیایو نے ٹوئٹر کر کے کہا کہ امریکہ کے بچے ہوئے فوجی بھی کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئے ہیں، جنگ ختم ہو گئی ہے۔ مراد نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ جنگ 19 سال، 10 مہینے اور 25 دن تک جاری رہی۔
Published: 31 Aug 2021, 8:40 AM IST
افغان صحافی معصوم غزنوی نے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے کی تیاری کرنے والے امریکی فوجیوں کی ایک تصویر شائع کر کے اسے اپنے ملک پر قبضے کی آخری تصویر قرار دیا۔ طالبان نے امریکی فوجیوں کے کابل سے نکلنے کے بعد ہوا میں گولیاں چلا کر فتح کا جشن منایا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے اپنی فوج کو یکم ستمبر، پھر 31 اگست تک واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
Published: 31 Aug 2021, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Aug 2021, 8:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز