ترکیہ میں بحیرہ اسود کے ساحلی شہر سامسون میں ایک سے زائد مرتبہ ہونے والی چوری کی واردات کا پتا چلانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے چور کو پکڑ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد کے چندہ باکس میں چوری کی واردات کا پتا لگانے کے لیے امام مسجد نے خفیہ کیمرے لگائے۔ کیمرے نصب ہونے کے بعد چور نے ایک بار پھر واردات کو انجام دیا۔ اس نے چندہ باکس کھولا۔ اس میں سے رقم نکالی اور اس کے بعد نماز کا ڈھونگ رچایا۔
Published: undefined
سامسون شہر کی ’العجم‘ مسجد میں عطیہ باکس میں چوری کی واردات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سیکورٹی حکام چور کی شناخت کرنے اور اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم انہوں نے صرف اس کی عمر اور اس کے نام کا پہلا حرف اور آخری نام ظاہر کیا۔ ترک میڈیا نے کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس کی عمر 51 سال اس کی مختص شناخت ’ایچ او‘ کے نام سے کی گئی ہے۔
Published: undefined
حکام یا میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ چور نے چندہ باکس سے کتنی رقم چرائی، تاہم سامسون شہر کے ایک ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حکام نے اسے کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ اس نے زیادہ رقم چوری نہیں کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined