عالمی خبریں

دوسری عالمی جنگ کی یاد دلا رہی روس-یوکرین جنگ، ہر سیکنڈ ایک بچہ بن رہا پناہ گزیں

روسی اور یوکرین کے درمیان ہو رہی جنگ میں جتنی تیزی سے یوکرینی باشندوں کی ہجرت ہو رہی ہے، اتنی تیزی سے یوروپ میں اس سے قبل دوسری عالمی جنگ کے دوران ہجرت ہوئی تھی۔

یوکرینی پناہ گزین، تصویر آئی اے این ایس
یوکرینی پناہ گزین، تصویر آئی اے این ایس 

یوکرین پر روسی فوجیوں کا حملہ لگاتار جاری ہے۔ جب سے ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ شروع ہوئی ہے تب سے 30 لاکھ سے زائد لوگ یوکرین چھوڑ کر پڑوسی و دور دراز ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن (آئی او ایم) نے اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 1.50 لاکھ لوگ یوکرین چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی مہاجرین کے لیے بنی ایجنسی یو این ایچ سی آر کے ترجمان میتھیو سالٹ مارش نے بتایا کہ یوکرین سے ہجرت کرنے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 24 فروری سے اب تک تقریباً 15 لاکھ بچوں نے بھی یوکرین چھوڑ دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے بتایا کہ گزشتہ 20 دن میں روزانہ 70 ہزار یوکرینی بچے پناہ گزیں بن رہے ہیں، یعنی ہر منٹ 55 اور ہر سیکنڈ ایک بچہ مہاجر بن رہا ہے۔

Published: undefined

روسی اور یوکرین کے درمیان ہو رہی جنگ میں جتنی تیزی سے یوکرینی باشندوں کی ہجرت ہو رہی ہے، اتنی تیزی سے یوروپ میں اس سے قبل دوسری عالمی جنگ کے دوران ہجرت ہوئی تھی۔ گویا کہ روس-یوکرین جنگ دوسری عالمی جنگ کی یاد دلا رہی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی نے کچھ دن پہلے ٹوئٹ کر کہا تھا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ پہلی بار ہے جب اتنی تیزی سے ہجرت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

یوکرین میں مہاجر بحران کس قدر فکر انگیز ہے اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 20 دن میں 30 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے یوکرین چھوڑ دیا، روزانہ 150000 لاکھ یوکرین چھوڑ رہے ہیں، ہر گھنٹے 6250 شہری یوکرین کو الوداع کہہ رہے ہیں، ہر منٹ 104 یوکرینی شہری مہاجر بن رہے ہیں، اور ہر سیکنڈ دو افراد پڑوسی ملک میں پناہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined