25 سالہ آئی ایم کا حقیقی نام آئیم شانگ کیون ہے۔ انھوں نے بسم اللہ کی عبارت والی شرٹ پہن کر دوسروں کو خود ہی تنقید کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے اس شرٹ کو اپنے پہلے منی البم کے اجرا کے موقع پر پہنی تھی۔ انھوں نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی، اس میں بسم اللہ کو بائیں کونے میں ایک تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے۔ آئی ایم کی اس مذموم حرکت پر ان کے مداحوں نے ٹوئٹرپر اپنے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ جس شرٹ پر بسم اللہ لکھی ہوئی تھی، یہ کس برانڈ کی تیار کردہ تھی۔ اس پر بعض لوگوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ یہ شرٹ ممکنہ طور پر مونسٹا ایکس کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہوگی۔ بعض مداحوں نے آئی ایم کا دفاع بھی کیا ہے اور انھوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ شاید بسم اللہ کی مذہبی اہمیت اور حساسیت سے آگاہ نہیں تھے۔ اگر وہ جانتے ہوتے تو وہ اس شرٹ کو پہننے سے انکار کردیتے۔
Published: undefined
لیکن سوشل میڈیا کے دوسرے صارفین نے اس دلیل کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’جہالت کو مذہب کی توہین کے معاملے میں معذرت کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ مونسٹا ایکس کے معاملے میں تو بالکل بھی نہیں کیونکہ ان کے مداح تو مختلف عقیدوں کے پیروکار ہیں اور انھیں ان میں سے کسی کے بھی مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کرنا چاہیے۔‘‘
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined