عالمی خبریں

پی ایل او حماس سمیت تمام فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی ہے: عہدیدار

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن احمد المجدلانی نے بتایا کہ یہ تنظیم حماس سمیت تمام فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی ہے

<div class="paragraphs"><p>العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

غزہ: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن احمد المجدلانی نے بتایا کہ یہ تنظیم حماس سمیت تمام فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حماس نے ماسکو میں اجلاس کے فوراً بعد کہا کہ روسی دارالحکومت میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ایل او فلسطینیوں کی جائز نمائندہ تنظیم ہے۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں زور دیا کہ اجلاس میں مثبت اور تعمیری جذبہ غالب رہا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ ملاقاتیں مذاکرات کے آئندہ دوروں میں ایک جامع قومی اتحاد تک پہنچنے کے لیے جاری رہیں گی۔ اس میں تمام فلسطینی قوتیں اور دھڑے شامل ہوں گے۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن فلسطینی عوام کی واحد جائز نمائندہ ہے۔

Published: undefined

اس ہفتے کے آغاز میں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتبہ نے حکومت سمیت استعفی دے دیا تھا۔ اب توقع کی جارہی ہے فلسطینی اتھارٹی محمد مصطفیٰ کو ان کے معاشی کام کی تاریخ کی وجہ سے اگلی حکومت کی تشکیل دینے کے لیے آگے لا رہی ہے۔ وہ گزشتہ حکومتوں میں وزیر اقتصادیات رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

فلسطینی صدر محمود عباس نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ ماسکو کانفرنس میں سفارشات کی نوعیت کو لیکر پی ایل او کے سیاسی پروگرام پر عمل پیرا ہونے اور فلسطینی تقسیم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پرامن عوامی مزاحمت اور ایک اتھارٹی کے قیام، اسی طرح قانونی اور جائز ہتھیار کے اصول پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined