لبنان میں ہوئے پیجر حملے کے لیے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے لیکن اس معاملے پر اب تک خاموش رہنے والے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ یاہو نے اتوار کو اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ انہوں نے ہی ستمبر میں لبنان واقع جنگجو گروپ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر پیجر حملے کو منظوری دی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان اومر دوستری نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ نیتن یاہو نے اتوار کو تصدیق کی کہ انہوں نے ہی لبنان میں پیجر آپریشن کو ہری جھنڈی دی تھی۔
Published: undefined
10 نومبر کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں نیتن یاہو نے یہ بھی قبول کیا کہ اسرائیلی فوج نے سیدھا حکم ملنے کے بعد بیروت میں ایک کامیاب حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی موت ہو گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل نے نیتن یاہو کے حوالے سے بتایا کہ پیجر آپریشن اور حسن نصراللہ کا خاتمہ دفاعی تنظیم کے سینئر افسروں اور سیاسی علاقے میں ان کے لیے ذمہ دار لوگوں کے احتجاج کے باوجود کیا گیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سال 17 اور 18 ستمبر کے درمیان ایران کی حمایتی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے ذریعہ استعمال کیے گئے ہزاروں پیجر اور واکی ٹاکی میں دھماکے ہوئے تھے جس میں تقریباً 40 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 3000 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے جنگجو کے ذریعہ استعمال کیے گئے پیجر محض 30 منٹ میں دھماکہ کر گئے جبکہ حزب اللہ کے لڑاکے اسرائیلی رڈار سے بچانے کے لیے ایسے پیجر کا استعمال کر رہے تھے جن میں جی پی ایس نہیں تھا، کوئی مائیکرو فون اور کیمرے نہیں تھے۔
واضح ہو کہ لبنان نے کہا ہے کہ اس نے خوفناک حملوں کو لے کر اقوام متحدہ کی لیبر ایجنسی کے سامنے شکایت درج کرائی ہے جس میں اسرائیل پر انسانیت، ٹکنالوجی کے خلاف ایک شدید جنگ چھیڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا