واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 3.67 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک اس جان لیوا وبا سے 10.67 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 36،796،047 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 1،067،060 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرامریکہ میں اب تک 213،739 افراد فوت ہوچکے ہیں اور 7،662،798 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
ہفتہ کو ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 73،272 نئے کیسز رپوٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 69،79،424 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 8،93،592 فعال کیسز ہیں جبکہ 59،06،069 افراد اس جان لیوا وباکو شکست دے چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50.55 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 1.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12.65 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 22،137 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
کولمبیا میں اب تک 8.94 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 27،495 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، وہیں ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سےاب تک 8.71 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 23،225 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اب تک 8.61 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس کی گرفت میں آچکے ہیں اور 32،929 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے اور اب تک اس وائرس سے اس ملک میں 8.38 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 33،098 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
میکسیکو میں اب تک 8.10 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور83،497 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران فرانس میں 7.32 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کی گرفت میں آچکے ہیں اور 32،601 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 6.88 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17،547 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 5.78 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 42،769 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اس وبا سے 4.92 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28،098 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
چلی میں کورونا سے 4.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 13،220 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.97 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 9،735 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.75 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،477 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 36،111 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 3.38 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4،996 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جان لیوا کورونا وائرس سے فلپائن میں 3.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 6،152 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اس وبا سے 3.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور ابھی تک 8،722 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 3.24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 11،677 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 9،599 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 3.18 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوچکے ہیں اور 6،558 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12،175 ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بیلجیئم میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اچانک 72 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ یہاں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10،151 ہوچکی ہے۔
وہیں کینیڈا میں 9،638 ، بولیویا میں 8،262 ، نیدرلینڈ میں 6601 ، مصر میں 6029، سویڈن میں 5،894 ، رومانیہ میں 5،299 ، یوکرین میں 4،899 ،چین میں 4،739 ، گوئٹے مالا میں 3،356 ، ہونڈوراس میں 2،492 افراد اور پنامہ میں 2،474 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز