عالمی خبریں

کورونا کے نئے سب ویرینٹ نے دی دستک! چند مہینوں میں اس کا پھیلاؤ اعلیٰ سطح تک پہنچنے کی وارننگ

کورونا کے سب ویرینٹ ‘ایکس ای سی’ کے یورپ میں تیزی سے پھیلنے کے بعد دنیا بھر کے ماہرین اور ڈاکٹروں کی اس پر گہری نظر ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر دستک دے رہا ہے۔ اس کے کئی نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یورپ میں تو کووڈ-19 کا نیا سب ویرینٹ ‘ایکس ای سی’ تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ حال ہی میں جانکاری دی گئی کہ کووڈ-19 کے سب ویرینٹ پر عالمی سطح کے صحت ملازمین کی نظر ہے اور انہوں نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ‘ایکس ای سی’ کا سب سے پہلا معاملہ جرمنی میں سامنے آیا تھا، پھر اس کے کیس نیدرلینڈ اور مغربی یورپ کے دیگر حصوں میں بھی ملے۔ ماہرین نے وارننگ دی ہے یہ سب ویرینٹ کچھ مہینوں میں اپنے پھیلاؤ کے اعلیٰ سطح تک پہنچ سکتا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹرس اور سائنس داں کووڈ کے اس نئے سب ویرینٹ پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ مانا جا رہا ہے کہ یہ سب ویرینٹ کےپی.3.1.1 سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کیلیفورنیا میں موجود ایک ڈاکٹر نے کہا "ایکس ای سی ابھی شروع ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر اور گھریلو معاملوں کی تعداد کو اہم طور پر متاثر کرنے میں کئی ہفتوں سے لے کر مہینوں تک کا وقت لگ سکتا ہے، حالانکہ یہ یقینی طور سے کنٹرول لے رہا ہے اور اگلا خطرناک سب ویرینٹ معلوم ہوتا ہے۔"

Published: undefined

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق ’’جبکہ ایکس ای سی متحدہ ریاستہائے امریکہ میں دکھائی دیا ہے، اس کا پھیلاؤ کم ہے، اور اسے یو ایس سنٹر فار ڈجیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی ویرینٹ ٹریکر ویب سائٹ پر ذاتی طور سے ٹریک نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسے ٹریک کرنے کے لیے دو ہفتہ کی مدت میں قومی سطح پر 1 فیصد سے زیادہ پھیلاؤ ہونے کا اندازہ لگایا جانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined