نوم پنہ: کمبوڈیا کے بادشاہ نوروڈوم سیہامونی نے پیر کو موجودہ وزیر اعظم سمڈیک ٹیکو ہن سین کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد ہن مانیٹ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ ہن سین کی درخواست کے بعد، بادشاہ نے ایک شاہی فرمان پر دستخط کیے جس میں 45 سالہ ہن مانیٹ کو پانچ سالہ حکومت کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کیا گیا۔
Published: undefined
سیہامونی نے شاہی فرمان میں کہا ’’کمبوڈیا کی سلطنت کے نامزد وزیر اعظم کا فرض ہے کہ وہ حکومتی اراکین کو قومی اسمبلی کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے تیار کریں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ "یہ شاہی فرمان اس دن سے نافذ العمل ہے جس دن اس پر دستخط ہوئے ہیں۔"
Published: undefined
ہن مانیٹ کو اپنی نئی کابینہ کے ارکان کے ساتھ باضابطہ طور پر نیا وزیراعظم بننے کے لیے 22 اگست کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا اور اسی دن ان کی حلف برداری متوقع ہے۔ یہ تقرری ہن سین کی حکمراں کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی (سی پی پی) نے 23 جولائی کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 125 میں سے 120 نشستوں پر بھاری اکثریت حاصل کرنے کے بعد کی ہے۔
Published: undefined
ہن مانیٹ اس وقت سی پی پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور رائل کمبوڈین آرمڈ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر انچیف ہیں۔ ہن سین نے 26 جولائی کو اعلان کیا کہ وہ 38 سال سے زیادہ وزیر اعظم رہنے کے بعد اقتدار کی باگ ڈور اپنے بڑے بیٹے ہن مانیٹ کو سونپیں گے۔ تاہم، 71 سالہ رہنما نے کہا کہ وہ سی پی پی کے صدر رہیں گے اور اگلے سال 25 فروری کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں سینیٹ کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined