عالمی خبریں

کورونا کے ’جے این 1‘ ویریئنٹ کو ڈبلیو ایچ او نے کیا کلاسیفائیڈ

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ موجودہ ثبوتوں کی بنیاد پر جے این 1 سے پیدا اضافی عالمی عوامی صحت جوکھم کو حال میں کم مانا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس  

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ-19 کے نئے ذیلی ویریئنٹ جے این 1 کو ’ویریئنٹ آف انٹریسٹ‘ کی شکل میں کلاسیفائیڈ کر دیا ہے۔ حالانکہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اس سے عوامی صحت کو زیادہ خطرہ نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ موجودہ ثبوتوں کی بنیاد پر جے این 1 سے پیدا اضافی عالمی عوامی صحت جوکھم کو حال میں کم مانا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ 8 دسمبر کو ہندوستان میں بھی جے این 1 ذیلی ویریئنٹ کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ کیرالہ میں ایک 79 سالہ خاتون اس سے متاثر ہوئی تھی۔ اس معاملہ کے سامنے آنے پر کیرالہ سمیت پڑوسی ریاست الرٹ ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں 18 دسمبر کو مرکزی حکومت نے کورونا کے حالات پر نگرانی رکھنے اور الرٹ رہنے سے متعلق مشورہ ریاستوں کے لیے جاری کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو صلاح دی ہے کہ وہ آر ٹی-پی سی آر سمیت ضروری ٹیسٹ یقینی بنائیں اور پازیٹو نمونے جینوم سیکوئنسنگ کے لیے ’آئی این ایس اے سی او جی‘ تجربہ گاہوں میں بھیجے جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined