عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے محصور غزہ پٹی کے 26 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا

غزہ کی پٹی میں تقریباً 9 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد ایک اسرائیلی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے محصور پٹی کے 26 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>غزہ کی تباہی کی علامتی تصویر</p></div>

غزہ کی تباہی کی علامتی تصویر

 

غزہ کی پٹی میں تقریباً 9 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد ایک اسرائیلی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے محصور پٹی کے 26 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ تحقیقات اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ میں شائع ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکری ذرائع سے حاصل سیٹلائٹ کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جن مقامات پر قبضہ کیا وہاں اس کی متنوع سرگرمیاں جاری ہیں۔ اڈے قائم کرنے، انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سڑکیں بنانے کے کام کئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

جنگ کی پیشرفت سے واقف اسرائیلی فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ غزہ کے وسط میں زمین پر قبضہ کرنا پٹی پر قبضہ جاری رکھنے کی کوشش ہے۔ مزید برآں تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائیوں سے غزہ میں یہودی بستیوں کی تجدید کے حامیوں کو مدد مل رہی ہے۔ اس طرح سے ایک نئی حقیقت قائم ہوتی اور پٹی پر طویل مدتی اسرائیلی کنٹرول کے لیے حالات پیدا ہوتے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کے مطابق پٹی کے ان حصوں پر قبضہ کرنا ایک تزویراتی قدم ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگ اپنے نویں مہینے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی جنوبی غزہ کی پٹی میں لاکھوں اہالیان غزہ کی جلاوطنی مستقل ہو گئی۔ تزویراتی مقامات، جہاں سے مکین نقل مکانی کر گئے، پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کر لیا اور عمارتوں کو زمین بوس کر دیا ہے۔

فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد ایک بفر زون بھی قائم کیا ہے۔ اس کے اندر موجود تقریباً تمام عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا اور اس علاقے میں فلسطینیوں کو داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

Published: undefined

فوج نے حماس کو مصر تک پہنچنے سے روکنے کے لیے فلاڈیلفیا کے سرحدی محور کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ وہاں کی بہت سی عمارتوں کو زمین سے برابر کر دیا گیا۔ یاد رہے فلاڈیلفیا محور کو "بفر زون" سمجھا جاتا ہے اور یہ مصر اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے تابع ہے۔ تحقیقات میں اس بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسرائیل میں سیاسی رہنما فوجی حملے جاری رکھنے پر زور دے رہے ہیں جب کہ حماس اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں سے انخلا اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس اعلان کے بعد کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے اپنا ردعمل ثالثوں تک پہنچا دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے حماس کی تجاویز پر غور کرنے کے لیے جمعرات کو سکیورٹی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا۔ پھر نیتن یاہو نے قاہرہ میں مذاکرات کے لیے ایک وفد بھیجنے کا اعتراف بھی کیا۔ خیال رہے سات اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 38011 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ صہیونی بربریت میں 87445 فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined