عالمی خبریں

حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائیہ نے حملے کا تیسرا سلسلہ شروع کیا

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ’’ہمارے لڑاکو طیاروں نے رات و رات 9.3 میل دور تک حماس کے ’میٹرو‘ شدت پسند سرنگ نظام کو تبادہ کر دیا۔ یہ 9.3 میل کی جگہ اب شدت پسندی کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی‘‘۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

یروشلم: اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے کا تیرا سلسلہ شروع کیا اور 15 کلو میٹر تک زیر زمیں ڈھانچے کو تباہ کردیا۔ اسرائیلی سیکورٹی دستوں نے پیر کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ’’ہمارے لڑاکو طیاروں نے رات و رات 9.3 میل دور تک حماس کے ’میٹرو‘ شدت پسند سرنگ نظام کو تبادہ کر دیا۔ یہ 9.3 میل کی جگہ اب شدت پسندی کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی‘‘۔ اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ یہ حملہ شمالی غزہ پٹی میں کیے گے اور ان میں 54 لڑاکو طیاروں نے 35 ٹھکانوں کو ہدف بنایا۔

Published: undefined

اس درمیان اسرائیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے غزہ پٹی سے 60 راکٹ فائر کیے گئے۔ پیر کے روز اسرائیلی دفاعی دستوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’گزشتہ رات سات بجے سے آج صبح سات بجے تک، غزہ پٹی سے اسرائیلی سرحد کی طرف 60 راکٹ فائر کیے گئے۔ ان میں سے 10 راکٹ غزہ پٹی کی حدود میں گرے‘‘۔ اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ غزہ پٹی سے فائر کیے گئے متعدد راکٹ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیئے۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز شام میں کہا تھا کہ فلسطین سے اسرائیل میں مجموعی طوپر 3100 راکٹ فائر کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined