ڈھاکہ: اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہرین کی ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائے گی۔ ڈھاکہ ٹریبیون نیوز پورٹل نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے ساتھ فون پر بات چیت میں کہا کہ مظاہرین کی ہلاکتوں کی اقوام متحدہ کی قیادت میں تحقیقات جلد شروع کی جائیں گی۔
Published: undefined
محمد یونس نے بات چیت کے دوران کہا کہ انسانی حقوق ان کی انتظامیہ کے لیے ایک بنیادی مسئلہ ہوں گے اور ہر شہری کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ قبل ازیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ بنگلہ دیش میں جاری تشدد کے درمیان اقلیتوں پر حملوں کے خلاف کھڑا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جون میں مظاہرے شروع ہوئے تھے جس نے اگست کے آغاز میں شدید شکل اختیار کر لی۔ طلباء، پولیس اور حکومت کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں مبینہ طور پر 500 سے زائد افراد مارے گئے۔
Published: undefined
ملک گیر تشدد میں 550 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر ہندوستان آ گئیں۔ محمد یونس نے گزشتہ جمعرات کو عبوری وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا اور سابق وزیر اعظم حسینہ اور ان کے حامیوں کی جانب سے مقرر کیے گئے سرکاری افسران کو ہٹا دیا گیا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined