سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی دعوت پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والا اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 17واں اجلاس اتوار کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
Published: undefined
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی۔ مذکورہ جلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا اور افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی مدد کا جائزہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کا اجلاس افغانستان کی موجودہ مالی حالات کے باعث اس کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز