عالمی خبریں

آئی ایم ایف چیف نے ہندوستان کو بتایا عالمی معیشت کا ’چمکتا سورج‘، 2023 میں عالمی ترقی میں رہے گا 15 فیصد کا تعاون!

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ 2023 میں ایشیا اور بحرالکاہل علاقہ کے ممالک 4.6 فیصد کی شرح سے ترقی کریں گے، 2022 میں یہ شرح ترقی محض 3.8 فیصد تھی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی ایم ایف، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی ایم ایف، تصویر آئی اے این ایس

 

دنیا کے کئی بڑے ممالک اس وقت معاشی بحران کی زد میں ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور یوروپی یونین اس بحران کے وقت میں کافی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں ایشیا کی معیشت تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں خصوصاً ہندوستان سے کافی امیدیں لگائی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے تو یہاں تک کہا ہے کہ 2023 کے دوران دنیا کی معاشی ترقی میں تنہا ہندوستان کا تعاون 15 فیصد رہے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف نے حال ہی میں ’ورلڈ اکونومک آؤٹ لک رپورٹ- اے راکی ریکوری‘ شائع کی تھی۔ اس میں 2023 کے دوران ہندوستان کی معاشی شرح ترقی 5.9 فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ آئی ایم ایف کے ذریعہ قبل میں کی گئی پیشین گوئی 6.1 فیصد سے کچھ کم ضرور ہے، لیکن موجودہ عالمی معاشی بحران کے دورن میں کافی بہتر ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 2023 میں ایشیا اور بحرالکاہل علاقہ کے ممالک 4.6 فیصد کی شرح سے ترقی کریں گے۔ 2022 میں یہ شرح ترقی محض 3.8 فیصد تھی۔ اتنا ہی نہیں، دنیا کی معاشی ترقی میں یہ پورا علاقہ 70 فیصد کا تعاون دے گا۔ ان میں بھی ہندوستان اور چین جیسے ملک عالمی ترقی میں نصف سے زیادہ کی شراکت داری کریں گے۔ آئی ایم ایف چیف کرسٹالینا نے تو خاص طور سے ہندوستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی ہے۔ کرسٹالینا کے مطابق ہندوستان آنے والے دنوں میں عالمی معیشت کا ’چمکتا سورج‘ بنا رہے گا۔ عالمی ترقی میں تنہا ہندوستان 15 فیصد سے زیادہ کا حصہ دار ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined