واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے صدارتی مباحثے میں کئی اہم مسائل پر ایک دوسرے کے مقابل اپنا اپنا نقطۂ نظر بیان کیا۔ دریں اثنا، دونوں امیدواروں میں خود کو ایک دوسرے سے بڑا صہیونیت اور اسرائیل نواز ثابت کرنے کی ہوڑ نظر آئی۔ جہاں، صدر بائیڈن نے کہا کہ ان کی حکومت نے دنیا میں کسی سے بھی زیادہ اسرائیل کی مدد کی۔ وہیں، دوسرے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن ایک فلسطینی ہیں اور وہ انہیں پسند نہیں کرتے کیونکہ وہ ایک برے فلسطینی ہیں۔
Published: undefined
امریکہ میں رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے صدر بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار ہیں جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے امیدوار ہوں گے، جن کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
امریکہ میں انتخابات سے قبل صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے کی روایت ہے اور اسی روایت کے تحت جمعرات کو بائیڈن اور ٹرمپ نشریاتی ادارے 'سی این این' کے زیرِ اہتمام مباحثے میں شریک ہوئے۔ مباحثے کے میزبان نے صدارتی امیدواروں سے مقامی مسائل جیسا کہ مہنگائی، اسقاطِ حمل، امیگریشن اور سرحدی امور سمیت عالمی مسائل پر بھی سوالات کیے۔
Published: undefined
اسرائیل حماس جنگ پر بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا، ’’ہم نے اسرائیل کو بچا لیا اور میری حکومت دنیا میں کسی سے بھی زیادہ اسرائیل کی مدد کرنے والی حکومت ہے۔ حماس کو برقرار رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ہم نے اسے کمزور کیا ہے۔ سبھی فریق جنگ بندی پر راضی ہیں اور ہم انہیں اس پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
وہیں، ٹرمپ نے غزہ جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کا کام مکمل کرنے دینا چاہیے لیکن بائیڈن اسے روک رہے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بائیڈن ایک فلسطینی بن گئے ہیں لیکن یہ بہت برے فلسطینی ہیں اس لیے وہ انہیں پسند نہیں کرتے۔ جب ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ خطے میں امن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل تسلیم کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا، ’’مجھے اس پر غور کرنا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
دریں اثنا، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو یوکرین جنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا، ‘‘اگر ہمارے پاس واقعی صدر ہوتا، جو جانتا اور (روس کے صدر ولادیمیر) پوتن اس کا احترام کرتے تو وہ کبھی بھی یوکرین پر حملہ نہیں کرتے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ منصب صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی روس یوکرین تنازع حل کرا سکتے ہیں۔
Published: undefined
اس کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا کہ پوتن صرف یوکرین تک نہیں رکیں گے۔ انہوں نے نیٹو اتحاد کا دفاع کیا اور یوکرین سے اظہارِ یکجہتی کا کریڈٹ بھی لیا۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ کو نیٹو اتحاد سے باہر نکال دیں گے اور اس طرح جنگ کے پھیلنے کا خطرہ مول لیں گے۔ یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے بائیڈن نے روسی صدر پوتن کو ایک جنگی مجرم قرار دیا۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined