آپ نے ایسی کئی کمپنیوں کے بارے میں سنا ہوگا جو ہفتے میں اپنے ملازمین کو دو چھٹیاں دیتی ہیں۔ خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جاپان کی ایک کمپنی نے اس سے آگے بڑھتے ہوئے اپنے ملازمین کو ہفتہ میں تین چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمپنی کا نام ’پیناسونک‘ ہے، اور اس کے ملازمین اس اعلان پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ پیناسونک کمپنی کے اس قدم کا تذکرہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ جاپانی حکومت کی حالیہ گائیڈلائنس کے بعد لیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو متبادل کی شکل میں چار دن کی ہفتہ واری چھٹیوں کی ترغیب دیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اضافی چھٹی کے دنوں میں ملازمین کو اپنے بچوں، والدین، خاندان میں کسی بزرگ رکن کی دیکھ بھال کرنے یا پھر ذاتی کام کرنے میں مدد ملے گی۔
Published: undefined
’جاپان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پیناسونک کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں تین چھٹیاں لینے کا متبادل فی الحال ٹرائل بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ اس کا ریزلٹ دیکھنے کے بعد ہی اسے فل ٹائم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ حالانکہ جاپان میں ہیٹاچی، میزوہو فنانشیل گروپ، فاسٹ ریٹیلنگ، یونکلو جیسی کمپنیاں پیناسونک سے پہلے ہی اپنے ملازمین کو ہفتے میں تین چھٹیاں آفر کر رہی ہیں۔
Published: undefined
اس تعلق سے ’ریکروٹ ورکس انسٹی ٹیوٹ‘ کے ایک سینئر ریسرچر ہیرومین مراتا نے کہا کہ کمپنیاں چھوٹے وَرک ویک اسکیم کے ذریعہ ملازمین کو اپنے سے جوڑے رکھنا چاہتی ہیں، کیونکہ نئے ملازمین کو کام پر رکھنے اور انھیں تربیت دینے میں وقت لگتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز