ایک وقت تھا، جب ڈھاکہ میں طاقتور مسیحی کمیونٹی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں تھی۔ اس کمیونٹی میں آرمینیائی مسیحیوں کی تعداد نمایاں تھی۔ موجودہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آرمینیائی 'ہولی ریزورکیشن چرچ‘ کی بنیاد سن 1781 میں رکھی گئی تھی۔ اسے اس شہر میں آرمینیائی کمیونٹی کا دل قرار دیا جاتا تھا۔
Published: undefined
مائیکل جوزف مارٹن کئی عشروں تک اس چرچ کے مجاور کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ تاہم ان کے انتقال کے بعد اس چرچ کی نگرانی کرنے والا اب کوئی آرمینیائی نہیں ہو گا کیونکہ بنگلہ دیش میں موجود وہ آخری آرمینیائی باشندے تھے۔ بیرون ملک سے فعال اس چرچ کے وارڈن آرمین ارسلانین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈھاکا میں اس چرچ کے احیا میں مائیکل نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
Published: undefined
آرمین نے نو مئی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مائیکل کا انتقال گيارہ اپريل کو ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائیکل کی ذاتی کوششوں اور قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھا کہ ڈھاکہ میں آرمینیائی چرچ کی تاریخ آج کے دن تک برقرار رہتی۔
Published: undefined
ڈھاکہ میں آرمینیائی باشندے سولہویں صدی میں آئے تھے، تب اس شہر میں اس اقلیتی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد کئی اہم عہدوں پر فائز بھی ہوئے۔ ان میں کئی تو اہم تاجر بنے، وکلاء کے طور پر کام کرتے رہے اور کئی اہم اعلیٰ حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہے۔
Published: undefined
مائیکل سن 1942 میں ڈھاکا پہنچے تھے۔ اس سے قبل ان کے والدین بھی کئی عشروں تک اس ریجن میں قیام پذیر رہ چکے تھے۔ مائیکل نے ابتدا میں ایک کامیاب تاجر کی حيثيت سے اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈھاکہ کے 'ہولی ریزورکیشن چرچ‘ کی نگرانی سنبھالی اور اس سے متصل قبرستان کی دیکھ بھال بھی شروع کی۔ اسی قبرستان میں ان کی اہلیہ بھی دفن ہیں، جو سن دو ہزار چھ میں انتقال کر گئی تھيں۔ اس قبرستان میں کم ازکم چار سو قبریں ہیں۔
Published: undefined
ڈھاکہ میں اقلیتی کمیونٹی کے ساتھ برتاؤ میں اس وقت تبدیلی آنا شروع ہوئی، جب سن 1947 تقسیم ہند کے نتیجے میں برطانوی اس خطے سے واپس گئے۔ سن 1971 میں بنگلہ دیش کے معرض وجود میں آنے کے بعد حالات مزید بدل گئے۔ اسی وجہ سے دیگر یورپی اقلیتی کمیونٹی کی طرح مائیکل کی اولاد بھی ڈھاکہ کو خیر باد کہہ گئیں۔
Published: undefined
مائیکل نے سن 2009 میں اے ایف پی کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں فکر ہے کہ ان کے بعد اس چرچ کا انتظام کون سنبھالے گا، ''جب میں مر جاؤں گا تو کینیڈا میں مقیم میری تین بیٹیوں میں سے کوئی شاید واپس آکر ڈھاکہ میں آرمینیائی موجودگی کو برقرار رکھے۔‘‘ تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی مصدقہ خبر موصول نہیں ہو سکی ہے۔ اس چرچ کا موجودہ آرمینیائی وارڈن ہر دو تین ماہ بعد ڈھاکہ کے اس چرچ کا دورہ کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined