عالمی خبریں

مصر کے شمالی شہر میں مصر- اردن- فلسطین کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا

سربراہی اجلاس عرب، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف مسائل پر مستقل اور مسلسل مشاورت اور تعاون کی ایک علامت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، تصویر آئی اے این ایس

 

مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر پیر کے روز مصر کے شمال میں العلمین شہر میں مصر- اردن- فلسطین کا سربراہی اجلاس منعقد ہو گا، جس میں فلسطینی کاز میں پیشرفت اور متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میں عرب، علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے مسائل پر گفت و شنید کی جائے گی۔العربیہ کے مطابق قاہرہ میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے اعلان کیا کہ فلسطینی صدر محمود عباس مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت کے جواب میں مصر کے کام میں حصہ لینے کے لیے مصر پہنچ گئے۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Published: undefined

دیاب اللوح نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس عرب، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف مسائل پر مستقل اور مسلسل مشاورت اور تعاون کی ایک علامت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اجلاس کا مقصد سیاسی، علاقائی اور بین الاقوامی تحریکوں سے نمٹنے کے لیے تینوں رہنماؤں کے درمیان ویژن کو یکجا کرنا بھی ہے۔ یکجا ہوکر فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ کرنے اور ان کے جائز قومی حقوق حاصل کرنے کام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Published: undefined

چند روز قبل العلمین شہر میں فلسطینی صدر کی موجودگی میں فلسطینی دھڑوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف مسائل پر بات چیت کا مقصد تقسیم کی حالت کے خاتمے اور فلسطینیوں کے قومی اتحاد کی بحالی کی کوشش کرنا تھا۔

Published: undefined

اس کے بعد صدر السیسی اور محمود عباس کے درمیان مصری فلسطینی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں فلسطینی کاز سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر امن عمل کو بحال کرنے کے حوالے سے موقف اور نقطہ نظر کو مربوط کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا تھا۔ اس ملاقات میں دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں 4 جون 1967 عیسوی کے خطوط پر ایک آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔ یہ بھی باور کرایا گیا کہ اس مجوزہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی القدس ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined